جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

روسی فوج یوکرین کے ایسے علاقے میں داخل کہ پوری جنگ کا نقشہ تبدیل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا

datetime 10  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز رپورٹ) روس نے اتوار کے روز یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فوج نے پہلی مرتبہ مشرقی یوکرین کے علاقے دنیپروپیٹروفسک میں پیش رفت کی ہے۔ یہ پیش رفت تین سال سے جاری جنگ میں روسی زمینی قوت کی ایک نمایاں کامیابی قرار دی جا رہی ہے اور یہ کیف کے لیے ایک بڑا علامتی اور اسٹریٹجک دھچکا بھی تصور کیا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹینک ڈویژن نے ڈونیٹسک کے مغربی حصے تک رسائی حاصل کر لی ہے اور اب دنیپروپیٹروفسک کے علاقے میں مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

اگرچہ ماسکو کی جانب سے یوکرین کے پانچ علاقوں کو روس میں ضم کرنے کا دعویٰ کیا جا چکا ہے، تاہم دنیپروپیٹروفسک کے باضابطہ الحاق کا اعلان اب تک سامنے نہیں آیا۔ اس حوالے سے یوکرینی حکومت نے روس کے حالیہ بیانات پر فی الحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

دنیپروپیٹروفسک میں روسی فوج کی پیش قدمی اس لیے بھی باعثِ تشویش ہے کیونکہ گزشتہ کئی مہینوں سے یوکرینی افواج کو جنگی محاذوں پر مشکلات اور پسپائی کا سامنا ہے، جس سے کیف کی پوزیشن مزید کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

یہ علاقہ نہ صرف یوکرین کے لیے علامتی اہمیت رکھتا ہے بلکہ جغرافیائی لحاظ سے بھی بہت اہم ہے۔ یہاں واقع صنعتی اور معدنی مراکز یوکرین کی معیشت کا ایک بڑا حصہ ہیں، اور اگر روسی فوج اس خطے میں مزید آگے بڑھتی ہے تو اس کے اثرات یوکرینی معیشت اور دفاعی نظام پر گہرے پڑ سکتے ہیں۔

روسی حملے سے قبل اس علاقے کی آبادی تقریباً 30 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی، جبکہ مرکزی شہر دنیپرو میں تقریباً دس لاکھ افراد رہائش پذیر تھے۔ اب یہاں جاری جنگ نے خطے کے استحکام کو مزید خطرے میں ڈال دیا ہے۔




کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…