ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

نان فائلرز کو بینک سے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑا فیصلہ

datetime 10  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کیا جائے گا، جس میں نان فائلرز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز پر مزید ٹیکس اقدامات متعارف کرانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے خلاف سخت مالیاتی حکمت عملی اپنانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت ایسے افراد پر جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح، بینکوں سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کیے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ریٹیل سیکٹر پر ٹیکس کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بھی اقدامات تجویز کیے گئے ہیں تاکہ ریونیو میں اضافہ ممکن ہو سکے۔وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے، جس میں این 5 قومی شاہراہ کی تعمیر پر 120 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ریاستی ملکیتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 355 ارب روپے مختص کرنے کا منصوبہ ہے۔صوبوں کے لیے فنڈز کی تقسیم کا تخمینہ 8 ہزار 206 ارب روپے لگایا گیا ہے، جب کہ صوبائی سطح پر ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 3 ہزار 300 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے بھی بجٹ میں خوش خبری ہے، جس کے تحت تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز شامل ہے۔ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ پنشنرز کے لیے 10 فیصد اضافے کے ساتھ پنشن کی مد میں 1 ہزار 55 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاری کے دوران بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ اصلاحاتی ایجنڈا اور مقررہ مالی اہداف کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…