پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ٹک ٹاکر ثناء قتل کیس: ملزم عمر حیات کے والد کا بیٹے سے متعلق بیان سامنے آگیا

datetime 10  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات عرف “کاکا” کے والد امجد نے اپنے بیٹے پر الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے دل کو یہ بات قبول نہیں کہ ان کے بیٹے نے ثناء یوسف کو قتل کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو 2 جون کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی-13 میں قتل کیا گیا، جب کہ پولیس نے اگلے ہی دن یعنی 3 جون کو عمر حیات کو مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران عمر حیات نے مبینہ طور پر قتل کا اعتراف بھی کیا، جس کے بعد عدالت نے اسے شناختی پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ زیر گردش ہے، جس میں عمر حیات کے والد امجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ان کے بیٹے کا ثناء یوسف کے ساتھ کوئی ذاتی تعلق تھا یا اس نے اسے قتل کیا۔

ان کا کہنا تھا، “میرے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، دونوں بیٹیوں کی شادیاں ہو چکی ہیں جبکہ میرا بڑا بیٹا انتقال کر چکا ہے۔ مجھے عمر اور ثناء کے تعلق کا کوئی علم نہیں تھا۔ میں نے بھی محض وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں میرا بیٹا ثناء یوسف کے گھر کے باہر نظر آ رہا ہے، لیکن فائرنگ کرتے ہوئے نظر نہیں آیا۔”

امجد کا کہنا تھا کہ جو ویڈیو سامنے آئی ہے وہ بہت مختصر ہے، اور اس میں قتل کا واضح منظر موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا، “میں نہیں مانتا کہ میرے بیٹے نے قتل کیا ہے، اصل حقیقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔”

ایک اور انٹرویو میں ملزم کے والد نے مزید کہا، “اگر میرا بیٹا واقعی قتل میں ملوث پایا جاتا ہے تو قانون کو اس کے خلاف کارروائی ضرور کرنی چاہیے۔ میں انصاف کا طلبگار ہوں، صرف اپنے بیٹے کے لیے نہیں بلکہ اس بے گناہ لڑکی کے لیے بھی جو قتل ہوئی۔ چاہے قتل میرے بیٹے نے کیا ہو یا کسی اور نے، میں اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…