جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

21 سالہ دلہن نے کمسن کزنز کو بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگادی، تینوں جاں بحق

datetime 10  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھکر(این این آئی)21 سالہ دلہن نے اپنے کمسن کزنز کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگادی، تاہم تینوں بے رحم لہروں کی نذر ہوکر جاں بحق ہو گئے۔بھکر میں دریائے سندھ کے کنارے سیر کو جانے والے ایک خاندان کی خوشیاں چند لمحوں میں ماتم میں بدل گئیں۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہمان 21 سالہ شادی شدہ لڑکی اپنے 2 کمسن کزنز کے ہمراہ دریائے سندھ کے قریب سیر کے لیے گئی، جہاں 6 سالہ اور 13 سالہ بچیوں کے پانی میں ڈوبنے پر اس نے بچانے کی کوشش کی، تاہم تینوں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

پولیس کے مطابق 21 سالہ لڑکی کی شادی صرف 15 روز قبل ہوئی تھی اور وہ اپنے شوہر لعل شاہ کے ساتھ رشتے داروں سے ملنے آئی تھی۔میزبان تقی شاہ کی دونوں کمسن بیٹیاں بھی ان کے ساتھ دریائے سندھ کے کنارے گئیں اور سیر کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا اور تینوں دریا کی لہروں کا شکار بن گئیں۔حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ دونوں چھوٹی بچیوں کی نماز جنازہ جھوک جنڈو میں ادا کی گئی جب کہ 21 سالہ شادی شدہ لڑکی کی نماز جنازہ کاٹھانوالہ میں ادا کی گئی۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…