جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

2020ء میں سفرکرنیوالے واپس 2019ء میں چلے گئے،حیرت انگیز صورتحال

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہر گزرتا لمحہ ہماری زندگی سے جب نکل جاتا ہے تو دوبارہ واپس نہیں آتا اور ابھی تک سائنسدان وقت کا سفر کرنے والی مشین بھی تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔مگر کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کچھ افراد 2020 سے چھلانگ لگا کر واپس 2019 میں چلے جائیں؟

کم از کم ٹوکیو سے لاس اینجلس سفر کرنے والے افراد کے ساتھ ایسا ضرور ہوا ہے۔ آل نیپون ائیرویز کی پرواز این ایچ 106 کے مسافروں کے ساتھ یہ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا اور وہ 2020 سے پرواز کرکے واپس 2019 میں چلے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہوائی پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ راڈار 24 نے ایک ٹوئٹ میں یہ انکشاف کیا کہ این ایچ 106 نے ٹوکیو سے یکم جنوری کی رات 12 بج کر 24 منٹ پر اڑان بھری، یعنی اس وقت مسافر نئے سال کا آغاز کرچکے تھےاور یہ پرواز لاس اینجلس میں 31 دسمبر کی شام 5 بجے کے قریب لینڈ ہوئی کیونکہ ٹوکیو اور لاس اینجلس کے وقت میں 17 گھنٹے کا فرق ہے۔یہ پرواز 9 گھنٹے 55 منٹ میں ٹوکیو سے لاس اینجلس پہنچی تھی اور 2020 سے چھلانگ لگا کر ایک بار پھر 2019 کی دہائی میں چلی گئی۔یعنی اس پرواز میں سوار افراد نے 2 بار نئے سال کا جشن منایا ہوگا۔ویسے یہ واحد پرواز نہیں ائیرنیوزی لینڈ کی پرواز اے این زی 40 کے مسافروں کو بھی یہ موقع ملا۔یہ پرواز آک لینڈ سے بحراوقیانوس میں فرانسیسی پولینیشیا کے دارالحکومت پاپیٹی روانہ ہوئی تھی، یکم جنوری کو روانہ ہوکر 31 دسمبر کو اپنی منزل پر پہنچی کیونکہ دونوں کے درمیان وقت کا فرق 23 گھنٹے کا تھا۔یقیناً گیا وقت پھر واپس لوٹ کر نہیں آتا مگر اس طرح کے عجیب و غریب وقت کے حساب سے ایسا ممکن بھی ہوجاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…