جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

نیو ائیر نائٹ، ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان تشکیل دیدیا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوںکیخلاف سخت ایکشن

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک پلان تشکیل دے دیا ٹریفک پلان کے مطابق نئے سال کے موقع پر1، ایس پی ٹریفک ،4اے ایس پی /ڈی ایس پیز21انسپکٹرز سمیت404افسران و جوان ڈیوٹی دیں گے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سپیشل سکواڈ اسلام آباد کی

اہم شاہراہوں اور چوکوں میں ناکہ جات کے علاوہ پٹرولنگ بھی کریں گے اورو ن ویلنگ کرنے والے،ہیوی سائیلنسر والے موٹرسائیکل سواروں ،کار ریسنگ میں ملوث ،ٹریفک کے بہائو میں خلل ڈالنے والوں اور دیگر ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے تا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفط کویقینی بنانے کے علاوہ ان کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والے موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیںتا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا سکے ،ایس ایس پی ٹریفک نے تمام روڈ استعمال کرنیوالوں سے بھی اپیل کی ہے روڈ پر لین اور لائن ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تا کہ حادثات میںہر ممکن کمی لائی جا سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…