منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر زاہد چوہان نے پاکستان کا نام روشن کر دیا، ملکہ برطانیہ نے کون سے اعزاز سے نواز دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی)بے گھر افراد کی خدمات کے صلے میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ڈاکٹر زاہد چوہان کو آرڈر آف دی برٹش ایمپائر (او بی ای ایوارڈ) سے نوازا گیا ہے۔ملکہ برطانیہ کی جانب سے نیو ائیر ہانر لسٹ جاری کی گئی جس میں او بی ای کا اعزاز ڈاکٹر زاہد چوہان کو بے گھر افراد کو صحت سے متعلق امداد فراہم کرنے پر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر زاہد چوہان کا تعلق آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے ہے جن کا مشن بے گھر افراد کی صحت کا ہر ممکن خیال رکھنا ہے۔

ڈاکٹر زاہد نے ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ وہ ایک بے گھر شخص سے ملے تھے جس کے دانت میں تکلیف تھی اور وہ اپنا درد پلاس سے دانت نکال کر دور کرنا چاہتا تھا، اس دن سے میں نے بے گھر افراد کی صحت کے لیے سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔پاکستانی ڈاکٹر اولڈہم کونسل لیبر پارٹی کے چیئرمین اورکیبنٹ ممبر ہیلتھ اور سوشل کیئر بھی ہیں، وہ گزشتہ 10 سال سے اولڈہم میں کونسلر بھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…