اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

مودی کے خواب سارے مٹی میں مل گئی بھارت کو نسا خوفناک ملک قرار دیدیا گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)اقلیتوں کے خلاف غیر انسانی سلوک، تشدد اور جھوٹے الزامات پر قتل کے حوالے سے متعدد عالمی تنظیمیں تشویش کا اظہار کرچکی ہیں۔خود کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک کہلوانے والے بھارت میں برسر اقتدار ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی

حکومت میں سال 2019 بھی مذہبی اقلیتوں کے لیے دشواریوں کا سال ثابت ہوا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سال اپریل میں بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات بھی منعقد ہوئے جس میں ایک مرتبہ پھر ہندو انتہا پسند فتح یاب ہوئے اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اپنا اقتدار بچانے میں کامیاب رہے۔بھارت میں جب سے بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے بھارت کا منظر نامہ ایک ہندو غلبے کے زیر اثر معاشرہ بن چکا ہے جہاں اقلیتوں کو آئے روز جبر و ستم یا تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی اونچی ذات کے جنونی ہندوؤں کی جانب سے نچلی ذات کے ہندوؤں، مسیحوں اور مسلمانوں کے خلاف تعصب اور بدسلوکی کے متعدد واقعات سامنے آئے۔رواں برس اس حوالے سے انتہا پسندی کا ایک مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ان کی استھی (باقیات) ایک یادگار سے چوری کرلی گئیں تھیں۔بھارت میں اقلیتوں کے خلاف روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک، تشدد اور جھوٹے الزامات کے تحت قتل جیسے انتہائی قدم اٹھائے جانے کے واقعات کے بعد کئی عالمی تنظیمیں تشویش کا اظہار کرچکی ہیں ‎

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…