جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

میزائل حملے نے نیتن یاھو کوبھی بنکر میں چھپنے پر مجبور کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2019 |

عسقلان(این این آئی) غزہ کی پٹی سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک میزائل داغا جو غزہ کی سرحد کی دوسری جانب عسقلان شہر میں گرا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ میزائل اس وقت داغا گیا جب وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پارٹی انتخابات کے لیے عسقلان میں موجود تھے۔ فلسطینیوں کے میزائل حملے کے باعث نیتن یاھو بھی محفوظ مقام پرپناہ لینے پرمجبور ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں کے متعدد اہداف پر بمباری کی۔اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی سے 12 کلومیٹر دور عسقلان پر میزائل فائر کیا گیا تھا تاہم آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام نے یہ میزائل گرایا تھا۔ غزہ کی پٹی کا علاقہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے زیرانتظام ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس میزائل حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…