منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

بنگلہ دیش نے دورہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ( آن لائن ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنا فیصلہ سنا دیا ،بی سی بی کے صدر نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس وقت ٹ ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان جانے پر رضامند ہے اور ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نظام الدین چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پوری کوشش کررہا ہے لیکن انہیں اپنے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی رائے کو مقدم رکھنا ہے ،بنگلہ دیشی اس وقت ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان جانے پر راضی ہے اور اس دوران کھلاڑی وہاں کی سکیورٹی صورتحال کابھی جائزہ لے لیں گے جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کیا جاسکے گا۔یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم بھی پہلے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی ،یہ میچز اکتوبر اور نومبر میں اچھے طریقے سے ہوئے جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے اپنی فرسٹ چوائس سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز23،25اور27جنوری کو شیڈول ہیں لیکن 20فروری سے پی ایس ایل کا آغاز شیڈول ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد فی الحال بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سیریز کے لیے دعوت دینے کے لیے کوئی تاریخ موجو د نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…