جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی بینکوں کا پی آئی اے کی کارکردگی پر اعتماد ، بغیرحکومتی گارنٹی کےکتنی بڑی رقم بطور قرضہ دے دی ؟ جانئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)غیر ملکی بینکوں نے پی آئی اے کی کارکردگی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا، پی آئی اے نے3غیرملکی بینکوں سے25کروڑ ڈالر فناسنگ حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر آگئی، پی آئی اے میں بھی بیرونی

سرمایہ کاری کا آغاز ہوگیا، پی آئی اے کی کارکردگی پر غیرملکی بینکوں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے اس سلسلے میں غیر ملکی بینکوں نے ادارے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کردی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے حکومتی فنڈنگ پر انحصار کے بجائے پرائیوٹ فنانسنگ کی راہ پر گامزن ہوگئی، اس سلسلے میں پی آئی اے نے3غیرملکی بینکوں سے25کروڑ ڈالر کی فناسنگ حاصل کرلی۔یہ فناسنگ حکومتی گارنٹی کے بغیر حاصل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے فاریکس ریونیو سے غیرملکی بینکوں کا قرضہ واپس کرے گا، پی آئی اے نے قرضے کے عوض کوئی اثاثہ بھی رہن نہیں رکھوایا جبکہ فناسنگ کا بڑا حصہ ائیرکرافٹ انجن اور پرزوں کی خریداری پر خرچ کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کو بغیر حکومتی گارنٹی کے قرضہ کی ادائیگی سے پی آئی اے اور ملکی معشیت مضبوط ہوگی، پی آئی اے کو بیڑے میں شامل کر نے کے لئے نئے طیاروں کی لیز کی مد میں بھی غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔اس کے علاوہ غیرملکی بینکز طیاروں کی لیز کی اقساط کی ادائیگی میں بھی تعاون فراہم کریں گے، غیر ملکی بینکوں نے پی آئی اے کو طیاروں کی مرمت، انجن کی خریداری اور دیگر پرزہ جات کے لئے 250 ملین ڈالرز بھی ادا کر دیئے ہیں۔سرمایہ کاری کے لیے پی آئی اے اور غیر ملکی بینکوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کرد یے گئے، اس موقع پر پی آئی اے حکام نے انٹرنیشنل بینک کو ائیر لائن میں ہونے والی اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…