اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کااجلاس ، 4اہم نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیراعظم عمران خان کی  زیر صدارت  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز کا نام  ای سی ایل  سے نکالنے کی درخواست یکسر مسترد کردی گئی ہے جبکہ  ای سی ایل سے8نام نکالنے کی منظوری دیدی گئی ،اجلاس میں 4نام ای سی ایل میں ڈالے گئے  8کو موخر کیا گیا،نام نہ نکالنے کی ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی   گئی ہے،

آرمی چیف توسیع کا معاملہ زیر بحث نہیں لایاگیا، کابینہ نے89 دوائوں  کی قیمتوں میں اضافے  کی سفارش کومسترد کردیا ، پاکستان اسپورٹس بورڈ  کی تشکیل نو کی منظوری  بھی دے دی گئی ،ایل او سی پر13ہزار 982گھرانوں کو پیکج کے تحت امداد دینے کا فیصلہ،مختلف اداروں میں تعیناتیوں کے فیصلے کیے گئے،  اسلام آباد میں  ناقص صفائی پر اظہار ناپسندیدگی۔وفاقی کابینہ کے طویل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے  ہوئے  کہا وفاقی کابینہ میں مختلف اداروں میں تعیناتیوں کے فیصلے کیے گئے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 12 دسمبر 2019 کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔انہوں ںے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ٹیکس قوانین میں اصلاحات کی منظوری دی اور اسلام آباد میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔  کابینہ نے دواوَں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کو بھی یکسر مسترد کیا۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ کابینہ نے ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کی تجاویز کی منظوری دی جبکہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا گیا۔ کابینہ کے سامنے سمری لائی گئی جس میں کسی کا نام خصوصی طور پر پیش نہیں کیا گیا تاہم کابینہ نے ای سی ایل سے 8 نام نکالنے کی

منظور دی۔ کابینہ نے نام نہ نکالنے کی ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔انہوں نے کہا کہ فرخ اقبال کو صدر اور سی ای او فرسٹ وویمن بینک جبکہ عرفان بخاری کو چیئرمین ایگزم بینک پاکستان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 11 ارکان کی منظوری دی گئی۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متعلق بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر 13 ہزار 982 گھرانوں کو پیکج کے تحت امداد دی جائے گی جس میں 67 کروڑ روپے لاگت سے متاثرہ گھروں کو امداد ملے گی۔زیرصحت ظفر مرزا نے کہا کہ کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مسترد کردی۔ وفاقی کابینہ سے 89 دواؤں کی قیمتوں میں 15فیصد کمی کی منظوری لی گئی۔ جن دواؤں کی قیمتیں کم کی گئیں ان میں جان بچانے والی ادویات بھی شامل ہیں۔

ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ 2018ء￿  کی میڈیسن پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء￿ اللہ کیس پرمتعلقہ وزیرحقائق سامنے لائیں گے۔ رانا ثناء اللہ کے وکلا کا ٹارگٹ تھا کہ ٹرائل شروع نہ ہو۔ جب ٹرائل ہوگا تو اے این ایف ثبوت بھی فراہم کرے گی۔ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے ہمیں سنائی اورآپ کو دکھائی دے رہے ہیں۔ مافیا پیسہ استعمال کررہا ہے کہ ایاین ایف عدالت میں

جج تعینات نہ ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر جو بھی فیصلہ کرے اس سے درخواست گزار (مریم نواز) کو آگاہ کیا جائے۔خیال رہے کہ 9 دسمبر کو عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو حکم دیا تھا کہ وہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر

قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔خیال رہے کہ 8 اگست 2019 کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو ان کے کزن یوسف عباس کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں 25 ستمبر 2019 کو احتساب عدالت نے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کرنے پر گزشتہ ماہ ان کی ضمانت ہوئی تھی تاہم ان کا پاسپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ناصر اسلم راجہ  ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…