اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

دھند کا راج، حد نگاہ نہ ہونے کے برابر، عوام کو خبردار کر دیا گیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، سفید دھویں نے ہر منظر دھندلا دیا، موٹر وے اور ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں مشکلات ہیں، ٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔پنجاب کے اکثر علاقوں میں ہر طرف دھند ہی دھند ہے، سڑکوں پر گاڑیوں کا گزرنا محال ہو گیا، معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئے، کئی مقامات پر حد نگاہ صفر رہی۔

ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لاہور سے سمندری اور گوجرہ سے پنڈی بھٹیاں تک حد نگاہ بہتر ہونے کی وجہ سے موٹروے کو کھول دیا گیا۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، لاہور میں دھند کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔سکھیکی میں موٹر وے پر دھند کے باعث کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، بھکر میں جھنگ روڈ سدھو اڈا پر ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، سائبیرین ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب اور بالائی سند ھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں شدید دھند چھائی رہے گی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…