کراچی( آن لائن )سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر نیوی گیشن پلان 2025پر عملدرآمد شروع کردیا، ایئرنیوی گیشن پلان سے اتھارٹی کے ریونیو میں 25سی30فیصد اضافہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ایوی ایشن قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے
مزیدفلائٹ سیکٹر میں اضافہ کردیاہے، نئے ایئر نیوی گیشن پلان پر مختلف مراحل میں اسے مکمل کیا جائے گا، سی اے اے نے کراچی اور لاہور ریجن میں اضافہ کیا ہے،ایئرنیوی گیشن پلان کے تحت کنٹرول ٹاور کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 6جدید ریڈار سسٹم (ایم او ڈی ایس )بھی نصب کردیئے ہیں، کراچی ایئرپورٹ پر 4،اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2نصب کئے ہیں،جبکہ مختلف ایئرپورٹس پراے ڈی ایس بی سسٹم بھی نصب کئے ہیں جس سے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی رہنمائی ہوسکے گی، پاکستانی فضائی حدودمیں 7سیکٹر میں اضافہ سے 14سیکٹر پر مشتمل ہوجائے گا۔سی اے اے نے ایئر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رحجان کی وجہ سے اس پر عمل درآمد شروع کیا ہے، بین الاقوامی ایویشن قوانین کے تحت پاکستان کی فضائی حدود کو مزید وسیع کیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق نئے سیکٹر کے اضافے سے یورپ، کینیڈا، سعودی عرب ا ور خلیجی ممالک سے آنیوالی پروازوں میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔