اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ہارون الرشید نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ طیب اردگان کو کوئی کہانی گھڑنے کی ضرورت نہیں ۔سعودی عرب نے بھی تردید کرنے میں خاصا وقت لگایا جب کہ پاکستان نے تو تردید ہی نہیں کی۔عمران خان نے پہلے ملائیشیا جانے کی حامی بھری لیکن پھر اچانک سعودی عرب چلے گئے،ظاہر سی بات ہے عمران خان کو دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ نہ صرف وزیراعظم بلکہ پاکستان کا کوئی نمائندہ
بھی سمٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔لیکن اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی،ایک وجہ بتائی کہ ہم چاہتے ہیں کہ امت تقسیم نہ ہو جس سے اشارہ واضح ہے۔ عمران خان نے بہت بڑی غلطی کی جس کا نقصان وہ اٹھائیں گے۔عمران خان نے سعودی ولی عہد کے ذریعے سے امریکی صدر سے رابطہ کیا اور محمد بن سلمان کے ذریعے سے ہی عمران خان کا دورہ امریکا طے پایا۔کیونکہ امریکا اور محمد بن سلمان کے مابین گہرے رابطے ہیں۔اس لیے عمران خان کو خاموش رہنا پڑا۔