پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے بحری جہاز کی کراچی بندرگاہ پر آمد

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں بحری امور کی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر جہاز سی وی کاسکو بیلجیئم (CV COSCO BELGIUM) ہچیسن پورٹس پاکستان پر لنگر انداز ہوا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی پورٹ پر آنے والا سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہے جس کی لمبائی 366 میٹرز ہے اور اس میں 13386 ٹی ای یو (TEUs)کنٹینرز کی گنجائش ہے۔

سی وی کاسکو بیلجیئم جہاز ای پی سی 2 سروس میں آیا، 18 دسمبر 2019 کو رات 8 بجے لنگر انداز ہوا جبکہ 19 دسمبر 2019کو دوپہر 2 بجے روانہ ہوا۔ اپنے قیام کے دوران جہاز سے 1537 مووز کی ہینڈلنگ ہوئی۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اور ہیڈ آف بزنس یونٹ کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا، “پاکستان میں سی وی کاسکو بیلجیئم کنٹینر جہاز کی آمد ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کیونکہ ملک میں واحد ہمارا ٹرمینل ہی ایسا ہے جو برتھ کی سہولت کے ساتھ اتنے بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صلاحیت سے آراستہ ہے۔ ہم اپنے پارٹنرز کاسکو کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کرنے میں تعاون فراہم کیا۔” ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جس کی گہرائی 16.5 میٹرز ہے اور یہ آسانی سے بڑے کنٹینر جہازوں سے ہینڈلنگ سرانجام دے سکتا ہے۔ اس ٹرمینل پر 11 عدد ریموٹ کنٹرولڈ کی کرینیں (quay cranes) اور 31 عدد ربر ٹائرڈ گینٹری کرینیں (RTGCs) نصب ہیں جنہیں ہچیسن پورٹس کے بہترین ٹرمینل کنٹرول سسٹم این جین (nGen)سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ این جین یارڈ اور کی آپریشنز سمیت بہترین سطح کی مہارت کے ساتھ آپریشنز کو کنٹرول کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…