لاہور (آن لائن) نیب نے گجرات پولیس کرپشن کیس سے متعلق نیب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے۔ کہ مذکورہ ریفرنس 60ہزار صفات پر مشتمل ہے۔ جسے 228 فاؤنڈرز میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں گجرات پولیس پر 3 ارب 95 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کی خورد برد کر کے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مذکورہ ریفرنس میں رائے اعجاز کامران ممتاز محمد ریاض اور محمد افضل سمیت 7 ملزمان کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ دائر کردہ ریفرنس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 2 ملزمان اعتراف جرم کر چکے ہیں جبکہ دو ملزمان کو پلی بارگینگ پر رہا کیا جا چکا ہے۔ ریفرنس کے مطابق صغیر انور اور غلام سرور نامی دو گواہان وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں۔