اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کیلئے تحریک انصاف کے کن 16ارکان نے ووٹ دیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 21  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید نے کہا کہ مجھ سمیت کابینہ کے 16 ارکان نے ووٹ دیا کہ نواز شریف کو جانے دیں، عمران خان کو نواز شریف کے باہر جانیکا افسوس ہے اور رہے گاکہ نوازشریف باہر چلے گئے۔لیکن عمران خان سمیت کوئی سیاستدان اپنے اوپر کسی کی موت کا الزام نہیں لینا چاہتا۔ا نہوں نے کہاکہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ

عمران خان ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ملک اور قوم کے لیے یو ٹرن لیتے ہیں،وزیراعظم کسی دباؤ میں نہیں بلکہ ملکی مفاد میں کوالالپور سمٹ سے پیچھے ہٹے، مودی بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہپاکستان ریلوے اس سال 4 نئی شٹل ٹرینیں چلانے جارہا ہے۔ لاہور۔ رائیونڈ،لاہور۔گوجرانوالہ اور حیدرآباد۔کراچی کے درمیان یہ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ لاہور سے گوجرانوالہ کے درمیان چلائی جانے والی شٹل ٹرین کا کرایہ 100 روپے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چار پسنجر اور تین فریٹ ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹرکو آفر کرنے جارہے ہیں۔پرائیویٹ سیکٹرکو دی جانے والی پسنجر ٹرینوں میں سرسید ایکسپریس،جناح ایکسپریس، رحمان بابا ایکسپریس اور تیزگام ایکسپریس کے نام شامل ہیں۔ بعدازاں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کی جانب سے نیشنل گیمز میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں منعقد تقریب میں شرکت کی اور پاکستان ریلوے کی طرف سے گولڈ، سلوراور برانز میڈل جیتنے والوں میں نقد انعام تقسیم کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے اس سال سپورٹس بورڈ کے فنڈ کو ساڑھے تین کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے اور اگلے مالی سال کے لیے 10 کروڑ کرنے کا اعلان کیاہے۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز اعجاز احمد بریرو اور جنرل منیجر ڈبلیو اینڈایس آئی شاہد عزیز کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان ریلوے میں فوری طورپر ملازمت دی جائے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…