جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

ہچیسن پورٹس پاکستان پر پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر جہاز کی آمد،جہاز کا حجم کتنا ہے اور اس میں کتنی گنجائش ہے؟

datetime 20  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان میں بحری امور کی تاریخ کا سب سے بڑا کنٹینر جہاز سی وی کاسکو بیلجیئم (CV COSCO BELGIUM) ہچیسن پورٹس پاکستان پر لنگر انداز ہوا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی پورٹ پر آنے والا سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہے

جس کی لمبائی 366 میٹرز ہے اور اس میں 13386 ٹی ای یو (TEUs)کنٹینرز کی گنجائش ہے۔ سی وی کاسکو بیلجیئم جہاز ای پی سی 2 سروس میں آیا، 18 دسمبر 2019 کو رات 8 بجے لنگر انداز ہوا جبکہ 19 دسمبر 2019کو دوپہر 2 بجے روانہ ہوا۔ اپنے قیام کے دوران جہاز سے 1537 مووز کی ہینڈلنگ ہوئی۔ ہچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر اور ہیڈ آف بزنس یونٹ کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا، “پاکستان میں سی وی کاسکو بیلجیئم کنٹینر جہاز کی آمد ہمارے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کیونکہ ملک میں واحد ہمارا ٹرمینل ہی ایسا ہے جو برتھ کی سہولت کے ساتھ اتنے بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صلاحیت سے آراستہ ہے۔ ہم اپنے پارٹنرز کاسکو کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کرنے میں تعاون فراہم کیا۔” ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جس کی گہرائی 16.5 میٹرز ہے اور یہ آسانی سے بڑے کنٹینر جہازوں سے ہینڈلنگ سرانجام دے سکتا ہے۔ اس ٹرمینل پر 11 عدد ریموٹ کنٹرولڈ کی کرینیں (quay cranes) اور 31 عدد ربر ٹائرڈ گینٹری کرینیں (RTGCs) نصب ہیں جنہیں ہچیسن پورٹس کے بہترین ٹرمینل کنٹرول سسٹم این جین (nGen)سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ این جین یارڈ اور کی آپریشنز سمیت بہترین سطح کی مہارت کے ساتھ آپریشنز کو کنٹرول کرتا ہے۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…