اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

خبردار ڈینگی کیسز کا ڈیٹا چھپا کر رکھاجائے، میڈیا کو کچھ پتہ نہ چلے، حکومت نے حیرت انگیز احکامات جاری کر دیے

datetime 20  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) سندھ حکومت نے ڈینگی کیسز کا ڈیٹا میڈیا سے چھپانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 7 روز تک کراچی میں کتنے لوگ ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور کتنی اموات ہوئی ہیں؟ سندھ حکومت نے اس حوالے سے ڈینگی کیسز کا ڈیٹا میڈیا سے چھپانے کے احکامات دے دیے ہیں۔

کراچی میں رواں سال ڈینگی سے 47 افراد جان سے جا چکے ہیں، دوسری طرف ڈینگی کنٹرول پروگرام نے یومیہ ڈینگی کیسز کا ڈیٹا میڈیا کو دینے سے انکار کر دیا ہے، انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے ڈیٹا جاری نہیں کیا گیا۔شہر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ 16 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، اب حکام کہہ رہے ہیں کہ ڈینگی کیسز کے حوالے سے میڈیا سے کوئی رپورٹ شیئر نہیں کر سکتے، حکومت سندھ نے میڈیا سے کیسز شئیر کرنے سے منع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ تین دسمبر کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول اقدامات پر اجلاس بلایا گیا تھا، جس میں انھیں رواں سال سندھ میں ہونے والے ڈینگی کیسز کی تفصیل پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کا کہنا تھا کہ جب تک ریسرچ بیسڈ کام نہیں ہوگا عوام کو کیسے درست طور پر آگاہی فراہم کی جا سکے گی، اب تک ڈیٹا صرف اسپتالوں سے حاصل کیا گیا، لیبارٹریز سے بھی ڈیٹا حاصل کیا جائے۔ انھوں نے اس بات پر بھی سرزنش کی کہ بیماری پھیلنے کے بعد کیوں اقدامات کیے گئے، نقصان کو پہلے سے کیوں نہیں روکا گیا۔خیال رہے کہ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں، سب سے زیادہ کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…