منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

گرین لائن منصوبے کیلئے پانچ ارب مختص ، کے فور کیلئے ڈھائی ارب جاری کر دیئے، وزیراعظم

datetime 16  جون‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے اہل کراچی کے لئے گرین لائن بس منصوبہ پر ہم نے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں جبکہ کے فور منصوبے کے لئے ڈھائی میں سے دو ارب جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گرین لائن بس منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے تحفہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا گرین لائن بس منصوبے کے لیے 5 ارب روپے جاری کر چکے ہیں ، منصوبے کے لیے تمام فنڈز وفاق فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کے فور کے لیے ڈھائی ارب میں سے 2 ارب روپے جاری کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا جتنا سندھ حکومت کے فور منصوبے کیلئے رکھے گی ، وفاق بھی اتنی ہی رقم دے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا مکھی والی بات ہلکے پھلکے انداز میں کی تھی ، امید ہے وضاحت کے بعد رشید گوڈیل مطمئن ہو گئے ہوں گے۔

مزید پڑھئے:سائنسدان نے اپنی محبوبہ کو شادی ۔۔۔۔۔۔۔۔

 



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…