اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

جامعہ سیدہ حفصہ کی عمارت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے از خود مسمار کرنے کا حکم جاری کر دیاگیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول ٹو(بی سی ایس)نے جامعہ سیدہ حفصہ سیکٹر جی سیون تھری ٹو کی عمارت کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 15 یوم کے اندرمذکورہ عمارت کو از خود مسمار کرنے بصوروت دیگر ادارہ ہذہ کی جانب سے زبردستی خالی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس ٹو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ سی ڈی اے کے آرڈینینس 1960 کے XX11 کے سب سیکشن 49.Cکی کلاز(1) کے تحت مذکورہ مدرسہ کی عمارت کی تعمیر اسلام آباد زوننگ ریگولیشنز اور بلڈنگ کے قوائد وضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔مذکورہ نوٹس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ادارہ ہذہ کے نوٹس میں یہ امر آیاہے کہ اسلام آباد کے احاطے میں اسلام آباد بلڈنگ ریگولیشنز 1963اوراسلام آباد ریذیڈنشل سیکٹر ززوننگ (بلڈنگ کنٹرول)ریگولیشنز 2005 اسلام آباد کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔نوٹس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ غیر قانونی طور پر قائم مدرسہ متصل مسجد الفلاح چلڈرن پارک کی اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیاگیا ہے جسے فوری طور پر ختم کیاجائے اور بند کیاجائے۔نوٹس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ مذکورہ مدرسہ سی ڈی اے کی اراضی پر تجاوزات کرکے تعمیر کیاگیاہے۔نوٹس میں کہاگیاہے کہ لہذا ہدایت کی جاتی ہے کہ نوٹس کے اجراء کے 15یوم کے اندرمذکورہ غیرقانونی عمارت کو ختم کیاجائے بصورت دیگر سی ڈی اے زبردستی مذکورہ خلاف وزی کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…