سلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی آئی سی پر حملہ آور وکلا کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے جوڑنا درست نہیں ہے یہ بار کی اپنی سیاست ہے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جن وکلا نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا ہے ان کو سزا دیکر مثال قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ قائم ہونی چاہیے اور پریشر گروپ حاوی نہیں ہونے چاہئیں، حسان نیازی
وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کے علاوہ وزیر اعظم کے ناقد حفیظ نیازی کا بیٹا بھی ہے۔وفاقی وزیر نے آئی جی پنجاب کے دفتر کی حفاظت پر رینجرز کی تعیناتی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیچارا آئی جی اپنی جان چھڑا رہا ہو گا۔ انہوں نے فیاض چوہان اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ن لیگ پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے یہ وکلا ہی تھے کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں تھا ان کی اپنی بار کی سیاست ہے۔