اسلام آباد (این این آئی)آئیسکو نے ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ایک بیان میں ترجمان آئیسکو نے کہاکہ بجلی کی تاروں کھمبوں اور ٹرانسفارمرذ سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ ترجمان آئیسکو نے کہاکہ گیلے ہاتھوں اور ننگے پاوں برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں،اگر کہیں بھی بجلی کی ٹوٹی تار دیکھیں تو اس کے نزدیک ہرگز نہ جائیں ۔ترجمان آئیسکو نے کہاکہ کسی بھی صورتحال میں متعلقہ دفتر یا ہیلپ لائن 118 پر کال کریں ،احتیاط اپنا کر حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔