جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی سی ہسپتال پر حملے میں مریضوں کے جاں بحق ہونے کے باوجود وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی نے وکلاء کی حمایت کر دی ، واقعے میں وزیراعلیٰ کو ملوث قرار دیدیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کرنے والے وکلاء کے حق میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے نے آواز بلند کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق حسان نیازی نے کہا ہے کہ پی آئی سی میں جو واقعہ ہوا ہے اس کا ذمہ دار وکلاء کو نہیں ٹھہرایا جا سکتا ،اس واقعے میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ملوث ہیں ۔ ڈاکٹر نے اشتعال انگیزی کی جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ۔

امراض قلب کے ہسپتال پی آئی سی لاہور پر دھاوا بولنے والے وکلاء کے واقعے پر وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور نوجوان وکیل حسان نیاز ی نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے متاثرین کے حق میں آواز بلند کرنے کی بجائے وکلاء کی حمایت کر دی اور واقعے کا سارا ملبہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ڈاکٹر اور پولیس پر ڈال دیا ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس معاملے میں وکلاء کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور اورصوبائی سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ کوئی قانون سے بالا ترنہیں۔دل کے ہسپتال میں ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔مریضوں کے علاج معالجے میں رکاوٹ ڈالناغیر انسانی اورمجرمانہ اقدام ہے۔پنجاب حکومت ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورسیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔

کمیٹی ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاء کا تعین کرے گی اورہسپتال میں ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ہسپتال میں انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت واقعہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ نے ہنگامہ آرائی کرنے والے وکلاء کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیاہے۔‎

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…