لندن(این این آئی) قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر کوشش ہو گی کہ حکومت سے پْر خلوص بات چیت کی جائے،اسلام آباد کی فضاؤں میں تو بے شمار چیزیں چلتی ہیں، اسلام آباد تو اب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ (ن)لیگی رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن کی حکمت عملی پر
مشاورت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ رہنماؤں سے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ ویسے تو عمران نیازی سے ماضی قریب کے تجربات مایوس کْن رہے ہیں لیکن پھر بھی ہماری کوشش ہو گی کہ حکومت سے پْرخلوص بات چیت کریں۔میڈا سے گفتگو میں ان ہاؤس تبدیلی کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کی فضاؤں میں تو بے شمار چیزیں چلتی ہیں، اسلام آباد تو اب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔