مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی سب سے زیادہ تعداد تعینات اگست 2019ء سے پہلے کتنی کمپنیاں سکیورٹی کی آڑ میں تعینات کی گئیں؟جانئے

8  دسمبر‬‮  2019

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کوجموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد بھارتی فورسز کی سب سے زیادہ تعداد تعینات کردی گئی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق 5اگست کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 430کمپنیاںتعینات ک تھیں جن میں سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور سی آئی ایس ایف شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق وادی کشمیر میں عام طورپر بھارتی فوج اور پولیس کے علاوہ سی اے پی ایف کی 200کمپنیاں تعینات رہتی تھیں۔ ہرکمپنی میں تقریباً100اہلکار ہوتے ہیں۔ اگست 2019ء سے پہلے مقبوضہ علاقے میں 230اضافی کمپنیاں پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کے لیے سکیورٹی کی آڑ میں تعینات کی گئیں جوستمبر 2018ء میں ہوئے تھے جس کے بعدمئی 2019ء میں لوک سبھا کے انتخابات اورامرناتھ یاترا کا بہانہ بناکر انہیں مسلسل تعینات رکھا گیا۔ 5اگست کے بعد سی اے پی ایف کی تعیناتی653کمپنیوں تک بڑھادی گئی۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ مقبوضہ علاقے میں 5اگست کے بعد بھارتی فورسزدن رات لوگوں کی نگرانی کررہی ہیں۔ رپورٹ میں اعلی سکیورٹی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاگیا کہ رواں سال میں تعینات بھارتی فورسز کی تعداد 1990ء کی دہائی سے بھی زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ فورسز کی زیادہ تر تعیناتی تحریری احکامات کے بغیر ہی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ بتانا ناممکن ہے کہ سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور سی آئی ایس ایف میں سے کس کی کتنی تعدادتعینات ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…