پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کابینہ میں اگلے ہفتے توسیع اور تبدیلی کا امکان ہے، جس کے تحت چار وزارء اور مشیروں کے قلمدان تبدیل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد نئی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے۔توسیع و تبدیلی کے تحت چار وزراء اور مشیروں کے قلمدان تبدیل ہوں گے۔وزیراعلی ہاوس ذرائع کے مطابق خاتون سمیت تین نئے قبائلی
اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی پہلی بار کابینہ میں نمائندگی ملے گی۔ مہمند ایجنسی سے خاتون ایم پی اے کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزارت اطلاعات، تعلیم، معدنیات اور مواصلات کی وزارتوں میں رد وبدل اور تبدیلیوں کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان چند روزمیں وزیراعظم عمران خان سے منظوری لیکر صوبائی کابینہ میں تبدیلی کا اعلان کریں گے۔