جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان بتائیں استعفیٰ کہاں ہے؟ شیخ رشید احمد نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے تھے استعفیٰ لینے آیا ہوں وہ بتائیں استعفیٰ کہاں ہے؟ الیکشن کمیشن کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، حکومت بھی اپنے 5 سال پورے کرے گی،پاکستان کا میڈیا آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، آرمی چیف کا مقدمہ ہو یا وزیر اعظم کا، میڈیا ان مقدمات پر آزادانہ تبصرے کرتا ہے،

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج بڑھ رہی ہے اور اب مہنگائی اور بے روزگاری پر بھی جلد قابو پالیں گے،راولپنڈی میں ہماری بیٹیوں کی 4 یونیورسٹیاں ہوں گی، ماں بچہ اسپتال بھی بنا رہے ہیں جس میں 14 آپریشن تھیٹر ہوں گے، تاجر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اس طرح  آپس میں نہ لڑیں جس طرح اسمبلی میں ہورہا ہے آپ لوگ مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔ہفتہ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انجمن تاجران پرنٹنگ پریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر آپس میں اس طرح مت لڑیں جس طرح اسمبلی میں لڑائی ہوتی ہے،آپ لوگ مخالفین کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر آج بڑھ رہی ہے اور اب مہنگائی اور بے روزگاری پر بھی جلد قابو پالیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں ہماری بیٹیوں کی 4 یونیورسٹیاں ہوں گی جبکہ ماں بچہ اسپتال بھی بنا رہے ہیں جس میں 14 آپریشن تھیٹر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا اور حکومت بھی اپنے 5 سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی ایک ڈیڑھ ماہ میں تین سال تک توسیع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ  کشمیر کے بھائیوں کو ہم نہیں بھولے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، آرمی چیف کا مقدمہ ہو یا وزیر اعظم کا، میڈیا ان مقدمات پر آزادانہ تبصرے کرتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…