جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ان ہائوس تبدیلی آئے گی یا نہیں،اپوزیشن اورکتنا انتظا ر کرے ؟قصہ ختم کرتے ہوئے بڑی یقین دہانی کرادی گئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ان ہائوس تبدیلی کا اپوزیشن کا خواب بس خواب ہی رہے گا، اپوزیشن صبر اور2023کے انتخابات کا انتظار کر ے،پاکستان میں پہلی دفعہ آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنا یا جارہا ہے،پنجاب میں مذہبی مقامات سمیت کسی جگہ ایک انچ زمین پر بھی کسی کو قبضہ نہیں کر نے دیں گے ،اورسیز پاکستانی ہماراسر مایہ ہیں انکے مسائل

سالوں نہیں دنوں میں حل کر رہے ہیں۔ گور نر ہائوس لاہور کے جاری اعلامیہ کے مطابق وہ بر طانیہ پاکستان چیمبر ز آف کامرس کے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر بر طانیہ پاکستان چیمبر ز آف کامرس کے صدر امجد خان ،جنرل سیکرٹری وحیدالر حمن میاں ،وزیر اعظم کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر ،پنجاب حکومت کے تر جمان عاطف چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب اقتدار میں آئی تو ملک کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں معاشی استحکام آیا ہے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اورعالمی سطح پر پاکستان کی معاشی استحکام اورکامیابیوں کا اعتراف کیا جارہاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے معاشی مسائل کے حل کیلئے مشکل سے مشکل فیصلے کیے جن کی وجہ سے الحمد اللہ آج پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کیمونٹی کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے جسکے لیے تمام معاشی فیصلے انکی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں ہم ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل بھی حل کر رہے ہیں جن کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت بھر پور کام کر رہی ہے۔گورنر نے کہا کہ ماضی میںا ورسیز پاکستانیوں کو اپنے

مسائل کے حل کیلئے سالوں سال دھکے کھانے پڑے مگر وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے وعدے کے مطابق انکے مسائل کے حل کیلئے مر کزاور پنجاب میںا ورسیز پاکستان کمیشن بنا کر اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کا آغاز کرد یا لاہور ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کیا20 ہزار مقدمات میں سے 60 فی صد پر فیصلے ہو چکے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان میںتاریخ میں پہلی دفعہ قبضہ مافیا کو شکست ہو رہی ہے صاف اور سرسبز پاکستان کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی دھمکیوں سے حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے اس لیے اپوزیشن کو چاہیے وہ پار لیمنٹ کے اندر اور باہر آئے روز نئی سیاسی دکانداری چمکانے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر یں پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…