لاہور (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کی کارکردگی سمیت صوبے کی بیوروکریسی کی کارکردگی رپورٹ کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہر ہفتے وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کی کارکردگی اور بیوروکریسی کی
کارکردگی وزیراعظم عمران خان کو فراہم کریں گے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے اس فیصلے کی روشنی میں پنجاب کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو ہدایات دی ہیں۔ کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کی مانیٹرنگ کریں۔ وزیراعظم نے بیوروکریسی کو بھی عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔