عالمی بینک کےمصالحتی نظام میں نقائص سامنے آگئے پاکستان کو ایسے کیس میں 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا جرمانہ ہوا ، جس کا کوئی سر پیر نہیں، رپورٹ میں انکشاف کے بعد عالمی بینک کا بھی رد عمل آگیا ، بڑا اعلان

4  دسمبر‬‮  2019

نیویارک( آن لائن ) امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے عالمی بینک کے مصالحتی نظام کو نقائص پر مبنی قرار دے دیا۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے مصالحتی نظام سے غریب ممالک کی قیمت پر امیر ممالک کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ریکوڈک کیس کا حوالہ دیتے ہوئے

امریکی اخبار نے لکھا کہ اس کیس میں پاکستان پر 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا جرمانہ اس کی مثال ہے، پاکستان کو ایسے کیس میں جرمانہ کیا گیا جو منظور ہوا نا اس پر عمل درآمد ہوا۔رپورٹ میں ریکوڈک کے حوالے سے مصالحتی پینل کے فیصلے کو کان کنی کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے مقرر کردہ مصالحتی پینل میں اس شعبے کا ماہر کوئی نہیں تھا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق عالمی بینک کے پینل کی جانب سے آسٹریلین کمپنی کو 15 سال تک ٹیکس ہالی ڈے دینے کا فیصلہ بغیر شواہد کے دیا گیا، عالمی بینک کے پینل نے خود ہی فیصلہ کر لیا کہ آسٹریلین کمپنی کتنا منافع کما سکتی تھی۔عالمی بینک کی جانب سے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کا فیصلہ آزاد خود مختار ٹربیونل کرتے ہیں اور ٹربیونل کے ممبران کا چناؤ عمومی طور پر فریقین کرتے ہیں۔ورلڈ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان اور آسٹریلوی کمپنی کے کیس میں ممبران کا چناؤ فریقین نے کیا، ٹربیونل کے صدر کا چناؤ بھی فریقین نے ہی کیا، فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے پاکستان کی درخواست عالمی بینک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔یاد رہے کہ 2012 سے بین الاقوامی فورم پر لڑی جانے والی قانونی جنگ کا فیصلہ ورلڈ بینک نے جولائی میں جاری کیا تھا جس میں پاکستان پر تقریباً 6 ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…