سرگودھا( آن لائن )تلور کا شکار ، عرب شہزادوں کی پاکستان آمد ، محکمہ وائلڈ لائف کے ٹیموں نے سرگودھا سمیت پنجاب کے 3اضلاع سروے شروع کردیا، نور پور کے شکاری علاقوں میں عارضی بستیاں کے قیام اور سیکورٹی کے انتظامات کے امور شروع ،عربی شہزادوں کی پاکستان کے 3 اضلاع میں آمد، سرگودھا ڈویژن کے نواحی علاقے نو ر پور تھل میں عربی شہزادوں کے شکار کیلئے عارضی خیمہ بستیاں
قائم کرکے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں ۔سائبریا سے آئے پرندوں کے شکار کیلئے عربی شہزادے ہر سال پاکستان آتے ہیں جو وہ نور پور تھل کے علاقہ میں مختلف پرندوں کا شکار کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں عربیوں کی آمد کیلئے خصوصی خیمہ بستی بسا دی گئی ہے جہاں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور آئندہ ایک دو روز میں عربی شہزادوں کی آمد شروع ہوجائیگی۔