بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیزتک کمی،155روپے میں ملنے والا ڈالرکتنے میں فروخت ہوگا؟ خوشخبر ی سنا دی گئی

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں عمران خان کی ٹیم میں کئی نئے چہرے موجود ہیں اور گورننس کے بھی کئی مسائل ہیں۔کئی ناتجربہ کار لوگ بھی ہیں۔

ماضی کی طرح اب بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو اپنے فائدے پر یقین رکھتے ہیں۔کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے ماضی کے حکمرانوں کے ساتھ رابطے ہیں جو اس حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،لیکن اس تمام صورتحال میں کچھ اچھے کام بھی ہورہے ہیں جس کے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔لیکن بدقسمتی سے اس کی کوئی بات نہیں کرے گا۔آگے جا کر پاکستانیوں کی زندگی پر جو اثرپڑے گا اس پر کوئی بات نہیں کر رہا۔سمیع ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو جہاں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے وہاں ایک مسئلہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت بھی تھی۔ڈالر کی قیمت 165 روپے تک چلی گئی لیکن اب ڈالر کی قیمت آہستہ آہستہ نیچے آ رہی ہے اور میں آپ کو یہ خبر دیتا چلوں کہ دسمبر کے آخر تک ڈالر کی قیمت 150روپے تک آنے کا امکان ہے۔جب کہ اگلے دو مہینوں میں ڈالر کی قیمت 145روپے ہو جائے گی۔جو کہ روپے کے مقابلے میں اصل قیمت بنتی ہے۔جب ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گی تو پھر مہنگائی بھی آہستہ آہستہ کم ہو گی کیونکہ کئی چیزیں ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے مہنگی ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…