پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ چلا تو باقی سیاسی پارٹیوں کو  کیا نقصان ہو گا؟ اعتزاز احسن نے انتباہ کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لا ئن ) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ غیر ملکی فنڈنگ لینا غلط نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پیر کے روز نجی ٹی وی سے بات کر تے ہو ئے رہنما  پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں اگر باہر سے فنڈنگ لے رہی ہیں تو اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے،بلکے اوورسیز پاکستانی اپنے چاہنے والوں کو فنڈ  نگ کرتے ہیں

اگر کوئی سیاسی لیڈر امریکا یا کسی اور ملک میں باہر جاتا ہے تو اس کی ٹکٹ سے لے کر ہر چیز اوورسیز پاکستانی کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اتنی گہرائی میں نہیں جا سکتے۔ ایک سوال  کے جو اب میں انہو ںنے کہا کہ اس طرح کے کیسز سے تمام سیاسی جماعتوں کو نقصان پہنچے گاتاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحریک انصاف کو غیرملکی فنڈنگ پر تنقید کانشانہ بنایاجارہا ہے۔جس کے ردعمل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس سے ن لیگ کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔ جمعہ کو پی ٹی ا?ئی رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے فارن فنڈنگ کیس میں ایک صفحے پر جواب جمع کرایا،اربوں روپے کا معاملہ ہے مگر ایک صفحے پر جواب ا?یا،اربوں کی اشتہار جاری ہوئے،مگر جواب نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ کی جانب سے کہاگیا کہ چندہ دینے والوں کے شناختی کارڈ جمع کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کیا یہ پیسہ بینامی اکاوئنٹس سے تو نہیں آیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران باقی تمام جماعتوں کی بھی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…