جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

عوام خبردارہوشیار ! اگر آپ چاہتے ہیں کہ بل کم آئے تو کھل کر بجلی استعمال کریں کیونکہ ۔۔۔حکومت نے حیرت انگیز سکیم متعارف کرادی

datetime 1  دسمبر‬‮  2019 |

ہارون آباد (این این آئی )عوام خبردارہوشیار ، اب جتنی بجلی کے یونٹ کم استعمال کریں گے بل اتنا زیادہ دینا پڑے گا اور جس قدر یونٹ زیادہ استعمال کئے جائیں گئے بجلی کا بل اس قدر بتدریج کم ہوتا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی عمر ایوب چیمہ کے حکم پر چیف میپکو ملتان طاہر محمود کی جانب سے مدرسہ فیض العلوم فقیر والی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی عوام نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل بیان کئے، اس موقع پر چیف میپکو طاہر محمود موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کہا کہ ہمارا بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈائون جاری ہے جس میں بہت سے لوگ پکڑے گئے اور انہیں جر مانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جا چکا ہے اور اگر کوئی واپڈا اہلکار بجلی چوری یا کر پشن میں ملوث پایا گیا تو ہمیں مطلع کریں اسکے خلاف محکمہ قانونی تادیبی کاروائی عمل میں لائے گا، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چار ماہ کے لئے ٹیرف میں تبدیلی کر دی ہے جس کے تحت اب جتنی زیادہ بجلی استعمال کی جائے گئی اتنا ہی بجلی کا بل کم ہوتا جائے گا ۔کھلی کچہری کے انعقاد پر عوام نے چیف میپکو ودیگر افسران ایس ای سر کل بہاولنگر شاہد نعیم چیمہ ،ایکسین واپڈا غلام رسول سکھیرا ودیگر کی خدمات کو سراہا اور انہیں مسائل حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…