جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

میرا بزنس میں پارٹنر کون ہے ؟یہ سب لوگ مل کر بھی میرا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ‘‘ملک ریاض نے ایسی وجہ بتادی کہ جان کر کوئی بھی ان سے انتقامی کاروائی کرنے سے قبل ہزارہا بار ضرور سوچے گا

datetime 1  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چوہدری اپنے کالم ’’سو فیصد کامیابی کا واحد نسخہ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔ملک ریاض نے یہ کام یابی کیسے حاصل کی؟اس کی صرف اور صرف ایک وجہ ہے‘ میرا دعویٰ ہے آپ بھی اگر یہ نسخہ استعمال کر لیں گے تو آپ بھی

ملک ریاض کی طرح کام یاب ہو جائیں گے‘ سو فیصد گارنٹی ہے‘ آج سے چھ ماہ پہلے تک ملک ریاض کے خلاف خوف ناک کیسز چل رہے تھے‘ سپریم کورٹ‘ چیف جسٹس‘ پوری گورنمنٹ اور تمام سیاسی جماعتیں ان کے خلاف تھیں لیکن ان برے ترین حالات میں بھی ملک صاحب اطمینان سے بیٹھے تھے‘ میں نے ان سے ایک دن اس اطمینان کی وجہ پوچھی‘ یہ ہنس کر بولے ”یہ سب لوگ مل کر بھی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے“ میں نے پوچھا ”کیسے؟“ یہ بولے ”میرے تمام بزنسز میں اللہ تعالیٰ حصے دار ہے‘ پروردگار میرا بزنس پارٹنر‘ میرا شیئر ہولڈر ہے اور اللہ کبھی اپنا نقصان نہیں ہونے دے گا“ میں نے مزید وضاحت چاہی‘ملک ریاض نے بتایا ”میں جب بھی کوئی پراجیکٹ‘ کوئی کاروبار شروع کرتا ہوں تو میں اللہ کو حصے دار بنا لیتا ہوں۔اللہ کا یہ حصہ میرے کاروبار کی حفاظت بھی کرتا ہے اوراسے ترقی بھی دیتا ہے لہٰذا یہ لوگ جتنی چاہے کوشش کرلیں یہ میرا کچھ نہ کچھ بگاڑ لیں گے مگر یہ اللہ اور اس کے کاروبار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے“ ملک ریاض کی بات سو فیصد درست تھی‘ یہ شروع دن سے اللہ کو بزنس پارٹنر بناتے آ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…