اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملک کی مجموعی برآمدات کاحجم 26.22ارب ڈالرتک پہنچ گیا،صرف فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ کتنے ارب ڈالر ز ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن)ملک کی مجموعی برآمدات کاحجم 26.22ارب ڈالر، ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ 14 ارب ڈالر اور فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کا حصہ 7ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس سے فیصل آباد شہر کی صنعتی، کاروباری، تجارتی، اقتصادی، معاشی اہمیت کا اندازہ بخوبی لگایاجاسکتاہے لہذا اگر فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو بجلی و گیس کی لوڈمینجمنٹ سے مکمل طور پر قرار دے دیا جائے

تو مذکور ہ حصے میں اضافہ سمیت مجموعی ملکی برآمدات کا حجم بھی بڑھایا جاسکتاہے۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ پی ٹی ای اے صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کر رہی ہے جبکہ حکومت اور صنعتی، کاروباری و تاجر برادری کے درمیان خلیج کو پر کرنے کیلئے بھی مربوط کو ششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف بحرانوں کے باوجود مقامی صنعت نے نہ صرف اپنے وجود کو برقرار رکھا بلکہ قومی معیشت کو سنبھالا دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کو موجودہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت کے ثمرات سے فائدہ اٹھانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے جس میں توانائی کے بحران کا خاتمہ سرفہرست ہے۔ ٹیکسوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی محاصل میں اضافہ کیلئے موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…