اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گرو نانک کی زمین پر ڈی ایچ اے 7 بن گیا ہے،وزارت مذہبی امور کی زمین پر مالز بن گئے ہیں، معاملے پر ڈی جی ایف آئی نے کو بھی پی اے سی میں دعوت دی ہے، وزارت مذہبی امور میں واضح وائیٹ کالر کرائم ہو رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزارت مذہبی امور کی آڈٹ پر سارے محکمے ششدر تھے، وزارت مذہبی امور کے پاس 1 لاکھ 8 ہزار ایکڑ زمین ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزارت آدھے سے زیادہ زمین بغیر معاوضے کے
دوسروں کو دے چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ مذہبی امور کے چیف سیکرٹری نے کہا وہ اس عمل کا دفاع ہی نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ وزارت میں اربوں کھربوں کی خردبرد ہو چکی ہے، وزارت کے سارے آڈٹ اعتراضات پھر سے کھلے گیں۔انہوںنے کہاکہ گرو نانک کی زمین پر ڈی ایچ اے 7 بن گیا ہے، وزارت مذہبی امور کی زمین پر مالز بن گئے ہیں۔شیری رحمان نے کہاکہ ہم اس معاملے پر ڈی جی ایف آئی نے کو بھی پی اے سی میں دعوت دی ہے، وزارت مذہبی امور میں واضح وائیٹ کالر کرائم ہو رہا ہے۔