کھڈیاں خاص (این این آئی)’’تیری ذرا جنی ہاں‘‘ مہک نور ’’فیس بک‘‘ گئیں۔این این آئی کے مطابق ہدائتکار نسیم وکی نے ’تیری ذرا جنی ہاں‘‘ میں فنکاروں کو موبائل ایپلیکشن کے نام دے دیئے،گذشتہ روز تماثیل تھیٹر میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامے’’تیری ذرا جنی ہاں‘‘ میں اداکار وہدائتکار نسیم وکی نے فنکاروں کو مابائل ایپلیکیشن کے کردار بنا دئیے۔اداکار مہک نور کو ’’فیس بک‘‘ ،حامد رنگیلا کو ’’موبائل‘‘، شاہد خان کو’’ریسپشنسٹ‘‘،گوشی خان کو’’ایمو‘‘،مناہل کو’’ٹک ٹاک‘‘اورنگارچوہدری کو’’یوٹیوب‘‘ بنادیا جبکہ دیگر
کومختلف ایپلیکیشن کے نام دے دئیے۔اداکارہ مہک نور نے ایک ملاقات کے دوران بتایا نسیم وکی ہمارے سینئیر ہیں اور ایک کہنہ مشق ہدائتکارہیں انہوں نے اس ڈرامے میں ایک نیا تجربہ کیا ہے جو بہت کامیاب رہاہے اور ڈرامہ شائقین اسے بہت پسند کررہے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں مہک نورنے بتایا کہ اس ڈرامے میں نسیم وکی نے موبائل ایپلیکیشنزاور سوشل میڈیا کے نقصانات بتانے کی کوشش کی ہے جو بہت کامیاب ہوئی ہے۔مہک نور نے مذید کہاکہ انشاء اللہ اس ڈرامے سے ہم کامیابی کی نئی منازل طے کریں گے کیونکہ ہرآرٹسٹ ایک نئی چیز ہونے کی وجہ سے اپنا کردار بخوبی نبھا رہاہے۔