ڈونلڈ ٹرمپ باکسر ’’راکی‘‘ کے روپ میں،سوشل میڈیا پر تبصرے

29  ‬‮نومبر‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)ویسے توامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین مختلف تجربات کرتے رہتے ہیں اور مختلف کارٹونز اور شخصیات کے جسم پر ان کا چہرہ لگاتے رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے خود ایک انوکھا کام کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہالی ووڈ کے معروف کردار ’’راکی‘‘پر اپنا چہرہ چھاپ دیا اور اسے ٹوئٹرپر اپ لوڈ بھی کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے تصویر کے ساتھ ایک لفظ بھی نہیں لکھا جس کے باعث صارفین حیران ہیں اور مختلف تبصرے کررہے ہیں کہ وہ

یہ تصویر پوسٹ کرکے دراصل کیا کہنا چاہتے ہیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ یہ تصویر اپنے سیاسی مخالفین کو دکھاکر پیغام دینا چاہتے ہیں جب کہ بعض کا کہنا تھا کہ وہ اس کے ذریعے روس کو پیغام دینا چاہتے ہیں کیونکہ فلموں میں بھی راکی روس (سوویت یونین) کے باکسر کے خلاف رنگ میں لڑتے نظر آیا ہے۔واضح رہے کہ راکی ہالی وڈ کی معروف فلمی سیریز کے کردار کا نام ہے جس میں فلم ’ریمبو‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے سلویسٹر اسٹیلون نے باکسر کا کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…