اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی و تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹی فکیشن کے اجرا کے معاملے پر موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کی جو وزارت قانون ہے ، اس پر تعجب ہے ۔ کابینہ نے جو سمری منظور کی وہ سمری دوبارہ تقرری کی ہے اور جو سمری صدر نے دستخط کر کے بھیجی ہے
وہ مدت ملازمت میں توسیع کی ہے۔انہوں نے اس معاملے پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا ذکر کیا تو ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوتا کہہ دیا اور احساس ہونے پر فوری طور پر اپنی غلطی کی تصحیح کی۔ سمیع ابراہیم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا بھی وائرل ہوئی جس پر صارفین نے ان کا خوب تمسخر اڑایا ۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ دراصل سمیع ابراہیم کی زبان نہیں پھسلی بلکہ ان کے دل کی بات ان کی زبان پر آئی ۔