اسلام آباد (آن لائن) سمندر پار پاکستانیوں کو جلد ہی بغیر کسٹم ڈیوٹی کے ایک ہائبرڈ کار امپورٹ کرنے کی اجازت ہوگی،وزارت برائے صنعت و پیداوار و انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کو وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (ایم او پی ایچ آر ڈی) کی طرف سے فارن ایکسچینج ریمنٹینس کارڈ (FERC) رکھنے والوں کو ڈیوٹی فری گاڑی کی درآمد کے حوالے سے باضابطہ طور پر تجویز ارسال کر دی گئی ہے،فارن ایکسچینج ریمنٹینس کارڈ (FERC) ہولڈرز کو 3000 سی سی تک کی ایک ہائبرڈ کار کی ڈیوٹی فری درآمد کر
سکتے ہیں،اس اقدام سے نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی،تارکین وطن ایک طویل عرصہ سے گاڑیوں سمیت کئی الیکٹرانک اشیاء کی درآمد کے لئے خواہش مند ہیں، یہ اقدام ابھی ایک تجویز ہے، جو وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (ایم او پی ایچ آر ڈی) نے تیار کی ہے، اس فیصلے کو حتمی شکل دینے میں کتنا وقت لگے گا مگروزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (ایم او پی ایچ آر ڈی)اس اسکیم کوجلد سے جلدمتعارف کروانے کے خواہاں ہے۔