کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک فری لانسرز اور پنشنرز کو مزید سہولت دے گا۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامئے کے مطابق ملکی ترسیلاتِ زر کے ذریعے کاروباری اداروں سے صارف کو رقم کی وصولی کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے فری لانس خدمات کی ادائیگی کی حد بڑھا کر فی صارف 5000 ڈالر ماہانہ کر دی ہے جو پہلے فی صارف 1500 ڈالر ماہانہ تھی۔ اس اضافے کا بنیادی مقصد یہ ہے
کہ فری لانسرز اپنی رقم مختلف آن لائن منی ٹرانسفر کمپنیوں کے پاس رکھوانے کے بجائے ملکی ترسیلات کے سستے اور موٗثر ذریعے سے منگوا سکیں۔ اس طرح زرِ مبادلہ کی آمد کو بے ضابطہ ذرائع سے باضابطہ ذرائع کی طرف منتقل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔نیز، پنشن وصولیوں کے لیے لین دین کی حد نظرِ ثانی کے بعد فی صارف 2500 ڈالر ماہانہ کر دی گئی ہے۔