منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پنجاب کی کتنے فیصد آبادی صاف پانی سے محروم ہے؟ انتہائی افسوسناک انکشاف سامنے آ گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پنجاب کی 57 فیصد آبادی تاحال پینے کے صاف پانی سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب حکومت نے یونیسف کو پیش کی جانے والی سالانہ کارکردگی رپورٹ تیار کر لی جس میں صوبائی حکومت نے متعدد اہداف نامکمل ہونے کا اعتراف کر لیا۔رپورٹ کے مطابق 6 کروڑ 27 لاکھ سے زائد افراد کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے لیے تاحال منصوبہ بندی کا فقدان ہے جبکہ پنجاب کی صرف 32 فیصد آبادی کو ہی صفائی کی مناسب سہولیات میسر ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے

6 کروڑ 82 لاکھ سے زائد افراد مناسب صفائی کی بنیادی ترین سہولت سے ہی محروم ہیں۔دوسری جانب پنجاب بھر میں چائلڈ پروٹیکشن کے لیے منظم مرکزی پلیٹ فارم کے قیام کے لیے کسی بھی محکمے نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ چائلڈ پروٹیکشن پالیسی عرصہ دراز سے منظوری کی منتظر ہے۔پیدائشی اندراج پر نادرا، انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور مقامی حکومتوں کے الگ الگ کھاتوں اور باہمی رابطے کا فقدان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…