جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیوروکریسی کے بار بار تبادلوں سے تبدیلی نہیں آسکتی، چیف سیکرٹری اور آئی جی نہیں عمران خان اور عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، عظمیٰ بخاری نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 14ماہ میں چار آئی جی اور تین چیف سیکرٹری تبدیل کردیئے گئے ہیں۔بیوروکریسی کے بار بار تبادلوں سے تبدیلی نہیں آسکتی۔نیب کے خوف سے کوئی افسر کسی سرکاری فائل پر دستخط کرنے کو تیار نہیں۔

جب آئے روز بیوروکریٹس کی گرفتاریاں ہونگی تو انتظامی امور کون سر انجام دے گا؟۔خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن پنجاب کوعمران خان نے تجربہ گاہ بنادیا ہے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت صرف ”میاں نوازشریف“ ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تبدیلی پر اپنے ردعمل میں کہا فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو گرفتار ہوئے ڈیرھ سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے۔نیب فواد حسن فواد اور احد چیمہ پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔وسیم اجمل کی حادثاتی گرفتاری نے بیوروکریسی کو مزید دلبرداشتہ کردیا ہے۔وسیم اجمل کو زبردستی وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔وسیم اجمل نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ نیب مجھے وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبور کررہا ہے۔نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں یہی افسران کام کرتے تھے اور ملک ترقی کررہا تھا۔اب چیف سیکرٹری اور آئی جی نہیں عمران خان اور عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔نا اہل اور نالائق وزیر کی وجہ سے تمام ادارے متنازعہ ہو رہے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…