اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت عظمیٰ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ گزشتہ روز ہونے والی سماعت سے متعلق صحافی سید کوثر کاظمی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں
بتایا تھاکہ چیف جسٹس نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے صدر ڈاکٹر مملکت عارف علوی کا عاصمہ شیرازی کو دیا جانے والا انٹرویو طلب کر لیا۔جس پر آج خاتون صحافی ثناء بچہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ لگتا ہے عارف علوی کو بھی استعفیٰ دلوائیں گے۔