سیلفیوں کے جنون نے بے زبان کی جان لے لی

28  ‬‮نومبر‬‮  2019

بیونس آئرس (آن لائن) ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ساحل سینٹا ٹیریسیتا پر سیاحوں کی سیلفیوں نے ڈولفن کے بچے کی جان لے لی۔وائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے مطابق ساحلِ سمندر پر سیاحوں نے ڈولفن کے بچے کو سیلفی لینے کے لیے سمندر سے باہر نکالا۔حکام کے مطابق سیاحوں نے ڈولفن کے بچے کو پانی سے نکال اسے ہاتھوں میں اوپر اٹھا رکھا تھا اور سیلفی لینے کے بعد اسے ایک سے دوسرے کے ہاتھ میں دیا جا رہا تھا کہ اسی دوران ڈولفن کے بچے نے دم توڑ دیا۔انہوں نے مزید

بتایا کہ فرانسیشین ڈولفن کی یہ نسل پہلے ہی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے کیونکہ یہ دوسری ڈولفن کی طرح پانی سے باہر آکر زندہ نہیں رہ سکتیں، ان کی جلد بے حد موٹی اور چکنی ہوتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ساحلِ سمندر پر آنے والے ایک سیاح نے اس ڈولفن کے بچے کو پانی سے نکال کر اپنی سیلفیوں کی خاطر اس سے اس کی زندگی چھین لی، ڈولفن کے بچے کو ایک کھلونا سمجھا جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس نسل کی ڈولفن دنیا میں صرف 30 ہزار کے قریب باقی رہ گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…