اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت اور اپوزیشن ے مذاکرات کے درمیان کیا طے پایاتھا؟کس چیز کی ضمانت نہیں دی گئی تھی؟پرویز الٰہی کا مولاناعبدالغفور حیدری کے بیان پر ردعمل،حیرت انگیزانکشافات

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں استعفیٰ دینے کی کوئی بات نہیں کی گئی بلکہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا کہ نہ استعفیٰ ہو گا اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ وہ جے یو آئی کے رہنماء مولا نا عبدالغفور حیدری کے بیان پر تبصرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ یہ ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہے جس میں محسن کائنات اور نبی آخرالزمان? اس دنیا میں تشریف لائے، ان کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے خلق خدا کو معاف کرنا سیکھنا چاہئے اسی میں سب کی بھلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے درمیان حکومت کو بھی اس بات کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی تھی کہ دھرنا ختم ہونے کے بعد تمام معاملات درست ہو جائیں گئے اور تمام اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…