اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بس دھمکیاں رہ گئی ہیں اور اب مولانا کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات بدل گئے ہیں، ہمیں آگے کی جانب دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ترقیاتی بجٹ غیرترقیاتی کاموں میں خرچ ہوجاتا ہے، بیرونی سرمایہ کاری آنے سے ترقیاتی بجٹ بہتر طریقے سے استعمال ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ترقیاتی عمل کیلیے لیے گئے قرضوں پر ریاستی گارنٹی دے رکھی ہے، پاکستان کو ترقیاتی عمل میں طویل عرصہ لگے گا۔ وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت کی استعداد کو بڑھانا ہوگا اور یہ پرائیویٹ سیکٹر سے آسکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ رہبر کمیٹی نے حکومتی قفد سے کہا کہ ہمیں استفعیٰ یا برابر کی چیز چاہئیے۔برابر کی چیز ہمیں حاصل ہونے جا رہی ہے۔برابر کی چیز تین ماہ میں الیکشن کا انعقاد ہے۔